ابنا: رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے دن صوبۂ مغربی آذربائیجان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے بیان کی جانے والی پالیسیوں پر توجہ دی جانی چاہۓ اور ان پر عمل کیا جانا چاہۓ کیونکہ بصورت دیگر مشکلات کو حل کرنا اور ملک کی ترقی و پیشرفت ممکن نہیں ہوگي۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی معاملے سے متعلق گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سخت مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ، عوام اور پارلیمنٹ کے اکثر اراکین نے ایران کی مذاکراتی ٹیم کی کوشش اور کارکردگی کی حمایت کی ہے اور یہ بات یقینی ہے کہ دباؤ اور پابندیوں میں کمی کے نتیجے میں صورتحال بہتر ہو گی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اتحاد کے فقدان کو خطے کے ممالک خصوصا عراق اور شام کے ممالک کی مشکلات کا سبب قرار دیا اور کہا کہ متحدہ ملت کے ساتھ اردگرد کے خطرات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
.......
/169